سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ، عالمی مارکیٹ میں کمی

بلین مارکیٹ میں کمی ،مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ،-فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی .

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بلین مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 514 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 105 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں