پاکستان کا 305 رکنی دستہ ایشین گیمز کیلئے چین جائے گا

ایشین گیمز میں پاکستان 25 کھیلوں میں حصہ لے گا، قومی دستے میں 157 مرد اور 59 خواتین ایتھلیٹس شامل ہیں،-فوٹو: فائل
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی.
اسلام آباد(سپورٹس ایڈیٹر نعیم روحانی سے) چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کا 305 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔
اسلام آباد میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) شعیب کھوسہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی، اس اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے دستے میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ایکریڈٹیشن، رہائش اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔
23 ستمبر سے ہنگزو میں ہونے والی ان گیمز میں پاکستان 25 کھیلوں میں حصہ لے گا، قومی دستے میں 157 مرد اور 59 خواتین ایتھلیٹس شامل ہیں۔ مرد آفیشلز کی تعداد 52 اور 16 خواتین آفیشلز دستے کے ساتھ چین جائیں گی،پاکستانی دستے کے مجموعی آفیشلز کی تعداد 21 ہوگئی، پاکستان اسپورٹس بورڈ پچیاسی مرد ایتھلیٹس، سترہ خواتین ایتھلیٹس اور 21 آفیشلز کے اخراجات برداشت کرے گا۔
چار خواتین آفیشلز بھی پی ایس بی کے سفر پر ان گیمز کا حصہ بنیں گی، دستے کے ساتھ جانے والے 11 آفیشلز کا خرچ بھی پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ لیا ہے، پی ایس بی اسپیشل گرانٹ کے تحت 17 مرد ایتھلیٹس، 11 خواتین ایتھلیٹس، 13 مرد آفیشلز اور ایک خاتون آفیشل کو بھی سپورٹ کرے گا۔
نیشنل فیڈریشنز اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 55 مرد، 31 خواتین ایتھلیٹس، 18 مرد آفیشلز اور 11 خواتین آفیشلز کے ساتھ 10 آفیشلز کی ذمہ داری لی ہے، پاکستانی دستے میں 75 فیصد مرد اور پچیس فیصد خواتین کی نمائندگی رکھی گئی ہے، مجموعی طورپر پی ایس بی 138 ایتھلیٹس اور آفیشلز کا خرچ برداشت کرے گا، 42 ایتھلیٹس اور آفیشلز پی ایس بی کی اسپیشل گرانٹ سے چین جائیں گے، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور پی او اے 125 افراد کے اخراجات کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں