عالمی اور مقامی مارکیٹ میں‌ سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی-فوٹو : فائل

صرافہ بازاروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 229900 روپے ہوگئی ۔

کراچی: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔
خبروں کے مطابق عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1891 ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمت بڑھ گئی۔
صرافہ بازاروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 229900 روپے ہوگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 197102 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں