مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ، مقامی سطح کمی ریکارڈ،- فوٹو : فائل

کراچی (جاگیرنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر بڑھ کر 1904 ڈالر پر آگئی، تاہم ملکی سطح پر سونے کے نرخوں میں کمی آئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے گھٹ کر 232600روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 199417روپے ہوگئی۔ سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2400.54روپے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں