توشہ خانہ کیس سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

عدالت نے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، آ فیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں