ایشیاء کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو پہلے میچ میں 238 رنز سے شکست

شاداب خان نے 4، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا-فوٹو: کرک انفو

نیپال کی ٹیم 343 رنز کے تعاقب میں 104 رنز پرآوُٹ ہوگئی،کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بنائے
ملتان: ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 343 رنز کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شاداب خان نے 4، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو، دو جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیپال کی جانب سے سومپاک کامی 28 ، عارف شیخ 26 اور گلسن جہا 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی نیپالی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں ملتان میں ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان پانچ، پانچ اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں