گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو افسر اور ایک جوان شہید

ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گرنے سے دو افسر اور ایک جوان شہید ہوگئے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا حادثے پر اظہار افسوس اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں