شاہین اور انشاء کی شادی 19 ستمبر کوہوگی

شادی کی تقریب کو ایشیاکپ کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا -فوٹو:ویب

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیتی انشاء آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء کی شادی کی تقریب کو ایشیاءکپ کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔دونوں کے درمیان نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاءکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں