پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا

پاکستانی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور 3 سپن آل راؤنڈر شامل ہیں

پاکستان ایشیاء کپ سپر 4 کا دوسرا میچ 10ستمبراتوارکے روز کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا
کولمبو: پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کیلئے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی وہی ٹیم میدان میں اترے گی جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان کی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور 3 سپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔


فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، سپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے، پاکستان ایشیاء کپ سپر 4 کا دوسرا میچ 10ستمبراتوارکے روز کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں