عالمی سطح پر قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا سستا

-فوٹو : فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ مقامی سطح پر سونا سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1926 ڈالر کی سطح پر آ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 2600 روپے اور 2229 روپے کی مزید کمی ریکارڈ ہوئی۔حالیہ کمی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 209400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 179527 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے گھٹ کر 2500 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے گھٹ کر 2143.34 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں