روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 300 کی حد سے نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے-فوٹو: فائل

کراچی:انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے 28 پیسے کی کمی سے 299 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار غائب ہو گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 300 روپے پر مستحکم ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں دن بھر مندی کا رجحان جاری رہا اور کاروبار کے اختتام تک پی ایس ایکس میں 357 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس گھٹ کر 45508 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں