ایشیاء کپ2023ءسری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں

فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے-فوٹو: فائل

زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا، نسیم شاہ کی جگہ ایشیاء کپ اسکواڈ میں شامل
کولمبو: ایشیاء کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔
کولمبو میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا، انہیں نسیم شاہ کی جگہ ایشیاء کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر کو بھی پلیئنگ الیون شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی اور افتخار احمد شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں