کندھے میں انجری کے باعث نسیم شاہ ایشیا ءکپ سے باہر ہوگئے

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے میں چوٹ آئی تھی-فوٹو: ٹوئٹر

ایشیاء کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیاءکپ میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔زمان خان آج الصبح کولمبو پہنچ چکے ہیں وہ آج پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے انکے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے، آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں حارث رؤف نے بھی باوُلنگ نہیں کروائی تھی تاہم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ باؤلرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان سب سے اہم ورلڈ کپ سے قبل بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں