ایشیاءکپ، پاک سری لنکا میچ کا ٹاس 5 بجے ہوگا

دونوں ٹیمیں آج کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی -فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے
کولمبو :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ کا ٹاس 5 بجے ہوگا۔کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ کے ٹاس سے قبل بارش ہوئی، جس کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا، امپائرز نے موسم میں بہتری کے بعد شام 5 بجے ٹاس کا وقت دیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہےپاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کا ٹاس 2 بجے شروع ہونا تھا۔دوسری جانب اگر سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم 17 سمتبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں میدان میں اُترے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں