دنیا کی ممکنہ وزنی ترین پیاز، جس کا وزن 9 کلو ہے

لندن: برطانیہ میں ایک شخص نے پھولوں کی نمائش میں 8.97 کلو گرام وزنی پیاز نمود کے لیے پیش کردی۔ پروگرام کے منتظمین کا خیال ہے کہ یہ پیاز دنیا کی سب سے وزن پیاز ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتی ہے۔
ہیروگیٹ آ ٹم فلاور شو کے مطابق گیرتھ گریفن کی نو کلو وزنی پیاز 2014ء میں اس پروگرام میں ٹونی گلوور کی پیاز (8.47 کلو گرام) سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔یہ پیاز 15 سے 17 ستمبر تک ہونے والی اس نمائش کے غذاؤں کے پویلین میں رکھی گئی جہاں اس کے ساتھ مزید غیر معمولی سبزیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں تھیں۔
نمائش میں ہونے والے مقابلے میں پہلا انعام کرس پیرش نے حاصل کیا جنہوں نے 102 کلو وزنی کدو اگایا تھا۔
نمائش کے منتظمین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز کے متعلق گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نظرِ ثانی کی جانی چاہیئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں