سلمان خان کا بہن کیلئے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا خوبصورت تحفہ

بہنوئی کی فرمائش پر سلمان خان نے اپنے ہاتھ سے تیار آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا خصوصی تحفہ دیا- فوٹو :ویب

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بہن آر پیتا کے گھر میں خیروبرکت کے لیے اپنے ہاتھوں سے آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی تیار کرلی۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کے ایک میزبان کو اپنے گھر کا دورہ کروایا، اس دوران اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت آر پیتا کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق گفتگو بھی کی۔گھر کا دورہ کرواتے ہوئے آیوش شرما نے میزبان کو اپنے گھر کی اُس خاص دیوار کے بارے میں بتایا جس پر سلمان خان کے ہاتھوں سے تیار کی گئی آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی آویزاں تھی۔آیوش شرما نے میزبان کو بتایا کہ جب وہ اپنا گھر تیار کروا رہے تھے تو اُنہوں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ اُنہیں اس دیوار کے لیے کچھ ایسا چاہیے، جسے دیکھ کر دل کو سکون و راحت ملے۔

بہنوئی کی فرمائش پر سلمان خان نے اپنے ہاتھ سے تیار کرکے اُنہیں آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا خصوصی تحفہ دیا، اس کیلی گرافی میں آیت الکرسی کے ساتھ قرآن پاک کی چند آیات اور نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصویریں بھی بنی ہیں۔آیوش شرما کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان نے اُن کے گھر میں خیروبرکت کے لیے آیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی کا تحفہ دیا تھا۔واضح رہے کہ سلمان خان کی بہن آرپیتا کی اداکار آیوش شرما کے ساتھ نومبر 2014ء میں شادی ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں