پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں، دادی حساب سیکھنے سکول پہنچ گئیں

دادی کے پیسوں میں پوتے ڈنڈی مارا کرتے تھے، فوٹو: ویڈیو گریب

اتر پردیش: بھارت میں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے پیسوں میں ڈنڈی مارنے سے پریشان 92 سالہ دادی نے گنتی اور حساب کتاب سیکھنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا۔بھارتی کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے ’’بلند شہر‘‘ میں 92 سالہ دادی نے سکول میں داخلہ لے لیا۔ 1930 میں پیدا ہونے والی سلیمہ خان کبھی سکول نہیں گئی تھیں۔ان کی شادی محض 14 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ وہ خود تو پڑھی لکھی نہیں تھیں لیکن اپنے اولادوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا۔ کبھی دل میں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوا تو گھریلو ذمہ داریاں آڑے آگئیں۔تاہم جب وہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے کوئی چیز منگواتیں تو شرارتی بچے بقایا پیسوں میں ڈنڈی مارتے کیوں کہ دادی گنتی کرنے اور حساب کتاب میں واجبی تھیں۔زمانے کی سرد گرم اور دھوپ و چھاؤں کا وسیع تجربہ رکھنے والی دادی اپنے اولادوں کی اولادوں کی اس کارستانی کو بھانپ گئیں اور جب سب سے چھوٹے پوتے کے سکول میں داخلے کا وقت آیا تو خود بھی سکول جانے کا فیصلہ کرلیا۔گھر والوں نے جب 92 سالہ دادی کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیئے اور دادی پوتا ایک ساتھ سکول جانے لگے۔ دادی کو گنتی، پہاڑے، جمع تفریق اور حساب کتاب تو آ گیا لیکن شرارتی پوتے پوتیاں دیہاڑی سے محروم ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں