ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز

آپ اتنے زہریلے کیوں ہو جاتے ہو!،مداحوں کاسابق کرکٹر کو کرارا جواب -فوٹو: ویب

ورلڈکپ2023ء، چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے،سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر لفظی جنگ چھیڑ دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ “لوگ ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں”، ہم صرف کرکٹ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں بہترین میزبان ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ورلڈکپ کھیلنے آنے والی تمام ٹیموں کا یہ یادگار ٹورنامنٹ ہوگا۔سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ کوکچھ مداحوں نے اسے طنزیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے عرفان پٹھان کو یاد کروایا کہ حیدرآباد میں قومی ٹیم کے آمد پر واحد پاکستانی چاچا بشیر استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ نعرہ لگارہے تھے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے جھنڈا لہرنے سے روک دیا تھا۔دوسری جانب خان نامی صارف نے ٹوئٹ میں رپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ ایشیاءکپ میں اگر بھارت آتا وہ بھی ہماری مہمانوازی دیکھتا۔ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کراچی ٹیسٹ بھول گئے جہاں آپ نے ہیٹرک کی تھی تو ہجوم نے کتنا سراہا تھا، مہمان نوازی تو خوب کی تھی جہاں آپ گئے تھے، لیکن سمجھ نہیں آتا آپ اتنے زہریلے کیوں ہو جاتے ہو!۔
https://x.com/Jaan_Hona_Apki/status/1707307772188979343?s=20
https://x.com/aadimalik10/status/1707310436046032902?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں