بالی وڈسپراسٹارز،شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک فلم’وار2‘ میں ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

1995ء میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن میں نظرآئیں گے-فوٹو : فائل

میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے
ممبئی: وار‘ کا سیکوئیل ’براہمسترا‘ کے ڈرائریکٹر ایان مکھرجی بنائیں گے اور 2025ء میں آنے والی فلم کیلئے وہ شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک کو اکٹھا ایکشن میں سامنے لانا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یش راج فلمز کی بلاک بسٹر فلم ’وار‘ جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کردار ادا کررہے ہیں، اس کے سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’وار2‘ کا مہورت ہوچکا ہے اور ڈائریکٹر ایان رواں ماہ سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ہریتھک روشن ’فائٹر‘ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی میں ہیں اور وہ واپس آکر پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ شوٹنگ کا آغاز این ٹی آر جونئیر کے ساتھ ہوجائے گا۔دوسری طرف یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ’پٹھان‘ ڈائریکٹر اگلی فلم ’ٹائیگراورسز پٹھان‘ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔1995ء میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن سےبڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں