بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ

قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔-فوٹو : فائل

اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، صارفین پر 22 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑیگا
اسلام آباد: عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔
بجلی کی نرخ ایک بار پھر مہنگے کردیے گئے ہیں جس کی نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا جس سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں