نوازشریف کی واپسی کے پروگرام فائنل ، کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،عرفان صدیقی

نواز شریف سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے جائیں گے اور متحدہ امارات میں قیام کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے-فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن میں نہ تو کوئی مفاہمتی گروپ ہے نہ مزاحمتی، نواز شریف کی واپسی سے متعلق سب افواہوں کی تردید کرتا ہوں
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کسی مفاہمتی گروپ کی جانب سے ان کے واپس نہ آنے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں جو درست نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف پہلے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے جائیں گے، وہ متحدہ امارات بھی قیام کریں گے جس کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کسی مفاہمتی گروپ کی جانب سے ان کے واپس نہ آنے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں جو درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نہ تو کوئی مفاہمتی گروپ ہے نہ مزاحمتی، نواز شریف کی واپسی سے متعلق سب افواہوں کی تردید کرتا ہوں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں