پاکستان کے مجموعی قرض 64 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے

پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے-فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے اگست 2023ء میں 2 ہزار 218 ارب روپے کے نئے قرض لیے، مقامی قرضوں کا بوجھ 39 ہزار 792 ارب
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق ملک پر بیرونی قرضوں کی مالیت اگست 2023ء میں 24 ہزار 175 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اگست 2023ء میں 2 ہزار 218 ارب روپے کے نئے قرض لیے جبکہ پاکستان پر مقامی قرضوں کا بوجھ 24 فیصد اضافے سے 39 ہزار 792 ارب تک پہنچ گیا ہے۔
ملک پر بیرونی قرضوں کی مالیت اگست 2023ء میں 24 ہزار 175 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ یوں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں