کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

ے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-فوٹو:فائل

الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے،نیپرا
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے، کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کی منظوری کے فوری بعد وفاقی حکومت نے بھی کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں