کراچی، دسویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنیوالا سرکاری سکول کا پرنسپل گرفتار

پہلے محکمہ تعلیم کی اعلیٰ افسر کو شکایت کی ،کوئی کارروائی نہ کی گئی،والد متاثرہ طالبہ -فوٹو: فائل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا،ایس ایس پی سن سردار نیازی
کراچی: سعودآباد میں دسویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے سرکاری سکول کے پرنسپل کوپولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
متاثرہ طالبہ کے والد نے پہلے محکمہ تعلیم کی اعلیٰ افسر کو شکایت کی تھی تاہم کوئی کارروائی نہ کی گئی جس پر پولیس کواطلاع دی گئی۔ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔لڑکیوں کے سرکاری سکول کا پرنسپل آعظم طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔پولیس کے مطابق طالبہ کے والد نے درخواست میں بتایا کہ سکول کا پرنسپل بچیوں کو بھری کلاس میں کمر میں ہاتھ ڈال کر اور ہاتھ پکڑکر بیٹھتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔متاثرہ ایک طالبہ کے والد نے پہلے محکمہ تعلیم کو شکایت کی تھی،جس پر کارروائی کے بجائے ملزم کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ملزم ہیڈ ماسٹر نے بدتمیزی کے ساتھ طالبات کو گھنٹوں دھوپ میں کھڑا کرنا شروع کردیا تھا۔ ملزم کی جانب سے طالبات کودھمکیاں دی جا رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ میٹرک نہیں کرنے دے گا۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں