عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ منائی، تصاویر اور ویڈیو وائرل

-فوٹو : انسٹاگرام

لاہور: عاطف اسلم نے پوری دنیا میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو نئی شناخت دی ہے اور وہ ہر جگہ اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
جس طرح گلوکار اور اداکار اپنی پروفیشنل لائف کو وقت دیتے ہیں اسی طرح وہ اپنی نجی زندگی کی خوشیاں بانٹنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کی سالگرہ منائی اور ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب رکھی جس میں ان کی بیگم کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی۔
https://www.instagram.com/p/Cya1TWusbuz/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ کیک کاٹ کر عاطف اسلم کو کھلاتی ہے اور سب اسے جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ سے عاطف اسلم کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں