‘تم ملعون قوم سے ڈرتے ہو؟’ ترک اداکار کا اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا سے سوال

معروف ترک اداکار اسرائیلی سفاکیت پر خاموش اسلامی ریاستوں پر برس پڑے -فوٹو:ویب ڈیسک

ترکیہ:دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد خاموش عالمی براردری اور اسلامی ریاستوں سے سوال کرلیا۔گزشتہ شب (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب سپتال پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔غزہ میں قائم ہسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق ہسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جس پر پاکستان سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کررہی ہیں۔ایسے میں ترک اداکار جلال آل نے اپنے آ فیشل انسٹاگرام ہینڈل پر غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تصویر پوسٹ کی اور اسرائیل کے ظلم پر شدید ردعمل دیا۔ترک اداکار جلال آل نے کہا کہ ‘اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو عورتوں اور بچوں سمیت شہید کیا گیا’۔جلال آل نے کہا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟’اُنہوں نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا کہ ‘اور تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے ہسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں