جاپان سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیرنو کیلئے 53 لاکھ ڈالر دے گا

-فوٹو: فائل

اسلام آباد:جاپان سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کو 53 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیان 53 لاکھ ڈالر گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔گرانٹ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، گرانٹ سے سندھ میں بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی بحالی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔گرانٹ کی رقم 6 اضلاع میں مکمل طور پر تباہ شدہ سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی، معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جاپانی سفیر نے دستخط کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں