بگ باس 17،ارباز اور سہیل نے بھائی سلمان خان کو جوائن کرلیا

شو کے نئے پروگرام ’ویکینڈ کا وار‘ میں تینوں خان برادران میزبانی کریں گے-فوٹو : انسٹاگرام

بگ باس کے نئے سیزن کاتھیم سب کیلئے ایک جیسا نہیں ہوگا اس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی رہے گی
ممبئی: بھارت کا مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 17‘ جاری ہے اور اب شو کے میزبان سلمان خان کو ان کے دو بھائیوں ارباز اور سہیل نے بھی جوائن کرلیا۔ بگ باس کے نئے سیزن کا یہ تھیم بنایا گیا تھا کہ اس میں گیم سب کیلئے ایک جیسا نہیں ہوگا اور اس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی رہے گی اور اب ناظرین کو یہ نظر آرہا ہے۔شو کے نئے پروگرام ’ویکینڈ کا وار‘ میں تینوں خان برادران میزبانی کریں گے اور نئی پرومو ویڈیو میں سہیل اور ارباز کو سلمان کو خوش آمدید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قسط میں تینوں بھائی اپنے فلمی کیریئر کے کچھ انکشافات کے ساتھ نجی زندگی پر بھی مزاح سے بھرپور گفتگو کریں گے۔ارباز خان اور سہیل خان ’بگ باس‘ کے انٹرٹینمنٹ ایمبیسڈر بنیں گے جبکہ اس سے قبل وہ وہ بگ باس میں بطور خاص ناظرین شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں