کوہلی پر تنقید کیوں کی؟ خواتین مداحوں نے رپورٹر کی ’’چپل‘‘ سے پٹائی کردی

سوشل میڈیا سمیت اخبار کے دفتر کے باہر کوہلی کے مداحوں کا احتجاج -فوٹو: ویب

بھارتی مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مداحوں نے اخبار کے دفتر دھاوا بول دیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 95 رنز کی اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی پر اخبار میں تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اہم میچ کے دوران کوہلی نے انفرادی ریکارڈ بنانے کیلئے سست روی سے بیٹنگ کی اور خود غرض قرار دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کوہلی کی کچھ خواتین مداحوں نے اخبار کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے رپورٹر کی ’’چپل‘‘ سے پٹائی بھی کردی جبکہ اخبار کے ملازمین سے اسٹار کرکٹر کے بارے میں ایسے الفاظ پر معافی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کوہلی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اخبار کے بائیکاٹ کی مہم چلارکھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں