نسیم شاہ کی محبت میں اروشی روٹیلا کا دُنیائے کرکٹ میں قدم، ویڈیو وائرل

گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی-فوٹو: ویب ڈیسک

معروف بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کِٹ پہنے گراوْنڈ میں موجود ہیں۔
ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہمراہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/CzGsyUMPcpS/?utm_source=ig_web_copy_link
اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام فین پیچ نے بھی اُن کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اداکارہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔
دراصل، یہ ویڈیوز اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔
اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم مداح اُنہیں کرکٹر کے کردار میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔
https://www.instagram.com/reel/CzJctcltUtD/?utm_source=ig_web_copy_link

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں