ایٹلی کمار کا شاہ رخ اور تھالاپتی وجے کے ساتھ میگا تھرلر بنانے کا اعلان

اپنی نئی فلم میں دونوں بڑے سپر اسٹارز کو بڑے پردے پر ایک ساتھ لارہے ہیں،ڈائریکٹر ایٹلی-فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں جب سے ایٹلی کمار اور شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کیلئے شوٹنگ کا آغاز ہوا یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ تامل سپر اسٹار وجے تھالاپتی بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔اب ان مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اپنی نئی فلم میں دونوں بڑے سپر اسٹارز کو بڑے پردے پر ایک ساتھ لارہے ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں ایٹلی نے بتایا کہ ان کے جنم دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شاہ رخ اور وجے تھالاپتی نے انہیں کنفرم کیا کہ اگر وہ مستقبل میں کوئی فلم بنانا چاہتے ہیں تو وہ دونوں اس کیلئے تیار ہیں۔فلمساز کا کہنا تھا کہ دونوں سپر اسٹارز کی فلم ابھی ابتدائی مراحل پر بھی نہیں ہےاور ابھی اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اگلی فلم بھی ہوسکتی ہے اور وہ اس کیلئے ایک اسکرپٹ پر محنت سے کام کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایٹلی کی فلم ’جوان‘ ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی اور اس نے انڈین باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں