امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی

”اگر آپ نے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا تو ہم آپ کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کبھی نہیں دیکھیں گے“-فوٹو:

کمال کمار نامی صارف نے کہا کہ ”آپ ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی قربانی دے دیں پھر ہم ایک ساتھ بھارت کی جیت کا جشن منائیں گے“
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل میچ نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔گزشتہ روز ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں پہنچنے پر شاہ رخ خان، انوشکا شرما سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ امیتابھ بچن کی پوسٹ کے بعد تو اُنہیں ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میں جب میچ نہیں دیکھتا ہوں تو بھارتی ٹیم جیت جاتی ہے“۔بالی ووڈ بِگ بی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی برسات کردی اور اداکار کو فائنل نہ دیکھنے کا مشورہ دینے لگے.ایک صارف نے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی اور کہا کہ ”برائے مہربانی سر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنا“۔ایک اور صارف نے کہا کہ ”بچن جی! غلطی سے بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ نہیں دیکھ لینا“۔
امن نامی صارف نے امیتابھ بچن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ نے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا تو ہم آپ کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کبھی نہیں دیکھیں گے“۔کمال کمار نامی صارف نے کہا کہ ”آپ ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی قربانی دے دیں پھر ہم ایک ساتھ بھارت کی جیت کا جشن منائیں گے“۔ایک صارف نے تو امیتابھ بچن سے کہا کہ ”آپ فائنل نہیں دیکھنا، میں خود آپ کو ذاتی طور پر میچ کی جھلکیاں بھیج دوں گا“۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں