برٹش آرمی بینڈ کی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل

برطانوی آرمی بینڈ پاکستان میں برطانیہ کے بادشاہ کی سالگرہ پربرطانوی ہائی کمیشن کی تقریبات میں شریک ہے-فوٹو : انسٹاگرام

’پسوڑی‘ کو کوک اسٹوڈیو نے 2022ء میں ریلیز کیا تھا، جسے علی سیٹھی اور شائے گل نے آواز دی اور گانا ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کرگیا تھا
اسلام آباد: برٹش آرمی بینڈ ’ایچ اے سی‘ نے پاکستان کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر عمدہ پرفارمنس دی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ برطانوی آرمی کا مشہور آرمی بینڈ پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ برطانیہ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع برطانوی ہائی کمیشن کی تقریبات میں شریک ہے۔
’پسوڑی‘ کو کوک اسٹوڈیو کے تحت 2022ء میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے علی سیٹھی اور شائے گل نے آواز دی اور گانا ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کرگیا۔
https://www.instagram.com/reel/Czt1ID_t-Y0/?utm_source=ig_web_copy_link
علی سیٹھی نے برٹش بینڈ کی ’پسوڑی‘ پر دھن بکھیرنے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائے پر 2022ء میں پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بھی ’پسوڑی‘ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں