گوادر میں اے این ایف کی کارروائی میں 260 کلو چرس پکڑلی،کوئی گرفتاری نہ ہوئی

اینٹی نارکوٹکس فورس کی گوادر کے قریب ساحل پر بڑی کارروائی کی اور اپنی رسائی کے دائرہ کار کو بھی بڑھا لیا-

گوادار :انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گوادار ساحل کے قریب ایک کارروائی میں 260 کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی گوادر کے قریب ساحل پر بڑی کارروائی کی اور اپنی رسائی کے دائرہ کار کو بھی بڑھا لیا۔اے این ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کے قریب بلوچستان میں ساحل سمندر سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر کاروائی کی گئی، جس کے دورانِ کاروائی 260 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں