نکاراگوا کی حسینہ شینس پالاسیوس مس یونیورس 2023ء قرار

-فوٹو: فائل

نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوْں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان خاتون ہیں جو اپنے سر پر جیت کا تاج پہنتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے خوشی سے نہال تھیں۔
U7ON2T3WH57MMMMARVQHT5IOLB7ZDXOHFXAUEB3CQRDA66KLDUX3RXPE5E
مقابلے کے فائنل راوْنڈ کے آخری سوال میں ٹاپ 3 حسیناوْں سے سوال پوچھا گیا کہ “وہ کس خاتون کی زندگی میں ایک سال گزارنے کا انتخاب کریں گی؟”


اس سوال کے جواب میں شینس پالاسیوس نے 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کیا اور کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے نئے مواقع فراہم کیے۔


دوسری جانب مس یونیورس 2023ء میں پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی، اُنہوں نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔واضح رہے کہ ایریکا رابن کو تاریخ میں پہلی ’مس یونیورس پاکستان‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اُن کی اس کامیابی پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں