قطر نے فٹبال ایشیاء کپ کی آمدنی فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کردیا

قطر میں فٹبال ایشیاء کپ2024ءکو 12 جنوری سے 10 فروری تک ہوگا-

دوحہ: قطر نے فٹبال ایشیاء کپ کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کےلیے دینے کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر میں فٹبال ٹورنامنٹ کی آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ میں ٹکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی فلسطین میں انتہائی ضروری امدادی سرگرمیوں کےلیے عطیہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے اس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ فسلطینی متاثرین کو ہوگا، قطر فٹبال مشکل ترین وقت میں لوگوں کےلیے ایک معاون طریقہ کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔واضح رہے کہ قطر میں فٹبال ایشیاء کپ اگلے سال 12 جنوری سے 10 فروری تک منعقد ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں