ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ
مودی اپنے رویے کے باعث پوری دنیا میں بھارت کیلیے شرمندگی کا باعث بننے، سوشل میڈیا صارفین:فوٹو:اسکرین گریب
احمد آباد: ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دئیے۔احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہوگئے۔
Disgraceful behaviour pic.twitter.com/eI3qhUTxFT
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 19, 2023
اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔




