دورہ آسٹریلیا، کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئےعباس کو موقع نہیں دیا، وہاب ریاض

آسٹریلوی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 رکنی اسکواڈ منتخب کیا ہے، چیف سلیکٹر -فوٹو:فائل

دورہ آسٹریلیا کیلئے فاسٹ بولر محمد عباس کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر چیف سلیکٹر نےوضاحت کردی۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے فاسٹ بولر محمد عباس پر حسن علی، خرم شہزاد اور میر حمزہ کو ترجیح دینے کے فیصلے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عباس اچھے باؤلر ہیں اور انکی کاؤنٹی کرکٹ میں پرفارمنس شاندار رہی ہے جس پر نظر رکھی ہوئی ہے، ہم نے آسٹریلوی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا کیونکہ وہاں زیادہ اچھال اور ریورس کرتا اور حسن علی زیادہ کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عباس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 ٹیسٹ میچوں میں 23.02 کی اوسط اور 2.42 کی اکانومی کے ساتھ 90 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر نے سال 2021ء میں آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں