ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی امریکن کا پاکستانی یونیورسٹی کیلئے 9 ملین ڈالرکا عطیہ

عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ سکالر شپ حاصل کرسکیں گے

ہیوسٹن: امریکہ میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9 ملین ڈالر ( 2.5 بلین روپے) پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کر دیئے۔عطیہ کی رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے، تنویر احمد کے عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ سکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9 ملین ڈالر کا عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کو دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے، تنویر احمد نے کہا کہ سکالرشپ کی سکیم کو دیگر یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے۔آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں سکالر شپ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، مستحق طلبہ کو سکالر شپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گا، توقع ہے کہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔تنویر احمد نے 2022ء میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور سٹوڈنٹ امریکا گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں