لاہور میں تین روزہ نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز

نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے،سید اظہر شاہ

ہ کچھ ڈیپارٹمنٹس نے اپنے سائیکلسٹ نہیں بھیجے جس کا نقصان صرف کھیل کو ہو گا،صدرپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن
لاہور: تین روزہ نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آج سے لاہور میں آغاز ہوگا، ایونٹ میں ملک بھر کے مایہ ناز سائیکلسٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر شاہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ واپڈا اور آرمی کے سائیکلسٹ ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے ایونٹ کو فروری میں ہونیوالی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ڈیپارٹمنٹس نے اپنے سائیکلسٹ نہیں بھیجے جس کا نقصان صرف کھیل کو ہو گا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے کوئی اختلاف نہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں