فلسطین کا جھنڈا لگانے پر آعظم خان پر جرمانہ، مریم نفیس کی پی سی بی پر تنقید

آعظم خان مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے، اداکارہ-فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: اداکارہ مریم نفیس نے آعظم خان پرفلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانے کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست مؤ قف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔مریم نفیس نے آعظم خان کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔مریم نفیس کی آعظم خان کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کرکٹر آعظم نے نیشنل ٹی 20 کے ایک میچ میں اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں