ورلڈکپ فائنل میں شکست،وسیم اکرم نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

سابق کرکٹر نے ایونٹ کے فائنل میں شکست کا ذمہ دار شائقین اور سوشل میڈیا کو قرار دیدیا

آسٹریلیا نے فائنل میں جس انداز سے کھیلا وہ واقعی جیت کے کریڈٹ کے مستحق تھے،وسیم اکرم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار بھارتی کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا کو قرار دیدیا۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر روندتے ہوئے شکست سے دوچار کیا اور چھٹی مرتبہ عالمی چیپمئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شائقین، سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز کو بھارتی ٹیم کی ناکامی کا ذامہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میچ کھیلنے سے قبل ہی ٹیم کو چیمپئین قرار دیدیا تھا جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کا ٹیم سے توقعات رکھنا فطری تھا لیکن انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چیمپئن قرار دینا غلط تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے فائنل میں جس انداز سے کھیلا وہ واقعی جیت کے کریڈٹ کے مستحق تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں