پانچ روزہ چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ شروع

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30نومبرسے4دسمبر2023ء تک جاری رہے گی-فوٹو:جاگیرنیوز

اسلام آباد : پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔ چیمپئن شپ 30نومبرسے4دسمبر2023ء تک جاری رہے گی- اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز خان بھی موجود تھے۔چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے مردوں کے مقابلے میں مصر کے زئیاد ابراہیم نےسپین کے ارون استرے کو 0-3 سے، ملائشیا کے دونکن لی نےپاکستان کے فرحان زمان کو 2-3 سے، پاکستان کے عبدالقادر نےمصر کے یوسف مٹا کو 1-3 سے، پاکستان کے فرحان محبوب نےسپین کے پبلو کینتانا کو 0-3 سے، پاکستان کے ناصر اقبال نےملائشیا کے حافظ جعفری کو 1-3 سے، پاکستان کے عماد فرید نے پاکستان کے اسرارِ احمد کو 2-3 سے، پاکستان کے عبداللہ نواز نےمصر کے یوسف الشریف کو 1-3 سے اور مصر کے یاسین شوہدی نے پاکستان کے عثمان ندیم کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔خواتین کے کھیلے گئے سکواش مقابلوں میں پاکستان کی روشنہ محبوب نے ہم وطنی سحرش علی کو 0-3 سے، پاکستان کی مہوش علی نے ہم وطنی مریم ملک 1-3 سے،پاکستان کی ثناء بہادر نے ہم وطنی امہ کلثوم کو 0-3 سے،
پاکستان کی سعدیہ گل نے ہم وطنی لئوزا آفتاب قریشی کو 0-3 سے، پاکستان کی صائمہ شوکت نے ہم وطنی کائنات عامر کو 1-3 سے، ملائشیا کی تھنسا اترین نے پاکستان کی آمنہ ملک کو 0-3 سے، پاکستان کی کومل خان نے اپنی وطنی سمیرا شاہد کو 0-3 سے اور مصر کی سارہ سوڈان نے پاکستان کی ماہنور علی 0-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔مردوں اور خواتین کا دوسرے رائونڈ کے میچز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں