پاکستان میں والی بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، وسائل کی ضرورت ہے،برازیلین کوچ

نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ 16 سے 20 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی،سردار محمد نواز -فوٹو:جاگیرنیوز

اسلام آباد : پاکستان والی بال ٹیم کے برازیلین کوچ ایسانے ریمائرس فیراس نے کہا ہے کہ پاکستان میں والی بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ وسائل کی فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور قومی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت جمنازیم میں پاکستان والی فیڈریشن سینئر نائب صدر سردار محمد نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد، اسلام آباد والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، کوچز سعید احمد اور لائیق خان بھی موجود تھے۔ پاکستان والی فیڈریشن سینئر نائب صدر سردار محمد نواز نے کہاکہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کرنے پر انٹرنیشنل درجہ بندی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان انٹرنیشنل سطح ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر ہے اور ہمارے سات سے آٹھ کی تعداد میں کھلاڑی بیرون ملک لیگ کھیل رہے ہیں۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد نے کہاکہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل نہیں کی جتنی گزشتہ برس تین غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ایشین گیمز میں بڑی بڑی ٹیموں کوریا اور بھارت کو شکست دی تھی لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور پی او اے اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ایشین گیمز میں کارکردگی کو سراہا تھا۔خواتین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد نے کہاکہ خواتین کا کھیلوں میں آنا بہت مشکل ہے اور والدین اپنی بچیوں کو باہر نکلنے نہیں دیتے اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو تربیت دیں۔ سردار محمد نواز نے کہا کہ نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ 16 سے 20 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں