میسی کی شرٹ کے لیے ریکارڈ بولی

میسی نے نیلامی کیلئے پیش کردہ شرٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز میں استعمال کی تھی۔ فوٹو: ٹوئٹر

لندن: ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کی شرٹ نیلامی میں 5.2 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم پائے گی.
لیونل میسی نے اپنی شرٹ کو 6 میچز میں زیب تن کیا، یہ نیلام ہونے والی تیسری مہنگی ترین شرٹ ہوگی، اس سے قبل کوبے برائنٹ، لیبورن جیمز یا بیب رتھ کی یادگاری اشیا بھی ریکارڈ قیمتوں پر فروخت ہوچکی ہیں۔اسپورٹس میں ریکارڈ قیمت پر مائیکل جورڈن کی 1998ء فائنل والی جرسی فروخت ہوئی، میسی نے نیلامی کیلئے پیش کردہ شرٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز میں استعمال کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں