کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں: سرفراز احمد

انفرادی گول ہر کسی کا ہوتا ہے لیکن پاکستان سے نکلتے وقت ہم ٹیم کو گول بنا کر نکلے تھے،سرفراز احمد –

کینبرا: ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے،ہم کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں،قومی کرکٹر
آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود پہلی مرتبہ کپتانی کر رہے ہیں، کپتانی اعزاز کی بات ہوتی ہے، بابر اعظم ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، بابر اعظم شان مسعود کے ساتھ ساتھ ہیں، شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو لےکر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفرادی گول ہر کسی کا ہوتا ہے لیکن پاکستان سے نکلتے وقت ہم ٹیم کو گول بنا کر نکلے تھے، ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے آپ اس کے لیے تیار رہتے ہیں، رضوان اور مجھے جو بھی رول ملے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.سرفراز احمد نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے، کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، دونوں ٹیمیں اچھی ہیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوشش کریں گے کہ ڈیوڈ وارنر کو جلد آؤٹ کرسکیں، ان کو اچھا سٹارٹ نہ لینے دیں، پرتھ ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں، ہمارے فاسٹ باؤلرز اچھے ہیں، نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں