انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل اور وولور ہیمپٹن نے اپنے میچز جیت لئے

لندن : انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں آرسنل نے لیوٹن کو اور وولور ہیمپٹن نے برنلے کو شکست دے دی، یہ آرسنل کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے جبکہ وولور ہیمپٹن کی لیگ میں پانچویں کامیابی ہے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، لیوٹن ٹاؤن اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کےآغاز سے ہی لیوٹن ٹائون کی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔گیبریل مارٹینیلی نے میچ کے 20 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو لیوٹن ٹاؤن کے گبریل اوشو نے ٹھیک پانچ منٹ بعد ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔آرسنل کے گبرائیل جیسس نے میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل 45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی۔یوں میچ کے پہلے ہاف پر ہی آرسنل کی ٹیم کو لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 1-2گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں 49 ویں منٹ میں لیوٹن ٹاؤن کے ایلیا ادیباؤ نے ایک گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا۔لیوٹن ٹاؤن کے راس بارکلی نے 57 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 2-3 کی برتری دلا دی ، آرسنل کے کائی ہاورٹز نے میچ کے 60 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔سخت مقابلے کے بعد آرسنل کے ڈیکلن رائس نے میچ کے آخری لمحات 90 ویں منٹ میں ایک گول کر نہ صرف اپنی ٹیم کو 3-4 گول کی برتری دلائی بلکہ فتح بھی دلا دی۔ادھر مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے برنلے کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔وولور ہیمپٹن کی طرف سے واحد گول ہی چن ہوانگ نے میچ کے 42 ویں منٹ میں سکور کیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ اب تک 15 میچز میں سے پانچ جیت چکی ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں سے 12 نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں