عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

حج درخواست گزاروں کو کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین کی شرط ختم کر دی۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے این سی او سی کی ایڈوائزری پر کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی، وزارت حج کی جانب سے متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔وزارت مذہبی امور نے واضح کر دیا کہ حج درخواست گزاروں کو کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں