مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

20 روپے فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد پرچون میں چینی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی

انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کئے جا رہے ہیں،ہول سیل ڈیلرز
کوئٹہ: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا، 50 کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے کے اضافے سے 9 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد پرچون میں چینی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔عوام کا کہنا ہے کہ چینی جان بوجھ کر مہنگی کی جا رہی ہے، انتظامیہ مصنوعی بحران پر کنٹرول کرے اور مارکیٹ میں چینی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف کارروائی کرے۔ہول سیل ڈیلرز نے کہا ہے کہ انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کئے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں