عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے ریان زمان نے سلور میڈل جیت لیا

یہ ریان کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ ہے، وہ سابق سکواش پلیئر منصور زمان کے صاحبزادے اور قمر زمان کے پوتے ہیں۔-

محمد ریان زمان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیونگ سانگو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا.
کوالالمپور: انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی انڈر 9 کیٹیگری میں پاکستان کے ریان زمان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا ،فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کے لیونگ سانگو نے تین دو سے کامیابی اپنے نام کی۔کوالالمپور میں جونیئرچیمپئن شپ کے انڈر 9 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے محمد ریان زمان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیونگ سانگو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔میچ پورے 5گیمز تک جاری رہا جس میں لیونگ سانگو نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی اپنے نام کی اور گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ 7سالہ ریان زمان نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔یہ ریان کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ ہے، وہ سابق سکواش پلیئر منصور زمان کے صاحبزادے اور قمر زمان کے پوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں